لیہ( صبح پا کستان ) معیار تفتیش میں بہتری اور نکھار لانے کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل ریفریشر ٹریننگ کور س مکمل ،ڈی پی او نے پولیس افسران کو کورس مکمل کرنے پر سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے ،کور س کے دوران کرائم سین ،فنگر پرنٹ ،اخلاقیات اور مقدمات کی تفیتش بارے لیکچر دیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق معیار تفتیش میں بہتری اور نکھار لانے کیلئے دو ہفتوں پر مشتمل ریفریشر ٹریننگ کور س مکمل ،کورس کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈی پی او رانا طاہر رحما ن خان نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران کو سر ٹیفکیٹس تقسیم کیے ،ڈی پی او لیہ نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں تفتیشی کورس کے بعد آپ لوگوں کی تفتیشی صلاحیت اور طریقہ کا ر میں بہتری آئے گی،پولیس افسران کی صلاحیت میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ تفتیش کور س ضلع کے تمام تفتیشی افسران کو کروایا جائے گا ،کورس کے دوران پولیس افسران کو تفتیش ،کرائم سین ،فنگر پرنٹ ،اخلاقیات بارے لیکچر دیے گئے ،اس ضمن میں،فرانزک سائنس ایجنسی ، آئی ٹی اور قانونی ماہرین سے بھی رہنمائی لی گئی ، تقریب میں میزبانی کے فرائض انسپکٹر طاہر شبیر اور سب انسپکٹر ارسلان سکندرنے سر انجام دیے ،کورس پاس آؤٹ کر نے والوں میں اے ایس آئی اور سب انسپکٹر شامل ہیں ،پہلے کورس کے اختتام کے ساتھ دوسرے تفتیشی کورس کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔تقریب کے دوران سوال جواب کا سیشن بھی ہوا ۔