لیہ( صبح پا کستان )پولیس آفیسر ان کو جدید طریقہ تفتیش سے روشناس کرانے کیلئے 15روزہ کورس مکمل ،کور س کے دورا ن اخلاقیات،آئی ٹی ،فرانزک ،انویسٹی گیشن تکنیک اور کرائم سین بارے لیکچر دیئے گئے،رانا طاہر رحمان خان نے کامیاب ہونے والوں کا تعریفی سر ٹیفکیٹ سے نوازا، سب انسپکٹر اسماعیل احمدنے او ل پوزیشن حاصل کی ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کے تفتیشی افسران کی جدید خطو ط پر تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کی زیر ہدایات پولیس لائن میں پندرہ روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات سے پولیس افسران نے شرکت کی دوران کورس سول جج ،پبلک پراسیکیوٹر ،انچارج ریسکیو 1122،کرائم سین آفیسر ان و دیگر نے تفتیش ،چالان ،کرائم سین ،آئی ٹی ،فرانزک ،انویسٹی گیشن تکنیک اور اخلاقیات بارے مفصل لیکچر دیے ،کورس کے اختتام پر رانا طاہر رحمان خان نے کامیاب تفتیشی افسران میں اسناد تقسیم کیں ، اسماعیل احمد سب انسپکٹراول ،محمد ہاشم اے ایس آئی دوئم جبکہ آصف حیات اے ایس آئی نے سوئم پوزیشن حاصل کی ،کورس کمانڈر طاہر شبیر نے اعلی کارکردگی کے مظاہرہ کیا اور موقع پر رانا طاہر رحمان خان کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران کی تربیت کا عمل جاری رکھا جائے گا ۔