لیہ(صبح پا کستان )ڈویژنل سینئر وائس چیئرمین پروفیسر فرحان یاسر چاندرضوی کی قیادت میں پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے پروفیسرز و لیکچرز کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی ریلی گورنمنٹ کالج لیہ سے شروع ہوکر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ تک آئی ،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین نے کہا کہ پنجاب بھر کے پروفیسر ز و لیکچرز کے سروس اور پے پروٹیشن کا فوری نفاذ کیا جائے ،پنجاب بھر کے پروفیسرز و لیکچرز کی پروموشنز گذشتہ ڈیڑھ سال سے سے تعطل کا شکار ہے فوری طور پر پروموشنز کی جائیں اور پنجاب میں بھی صوبہ خیبر پختون خواہ کی طرز پر پانچ درجاتی فارمولے کا نفاذ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ مطالبات منظور نہ ہونے پر 26مارچ کو لاہور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،احتجاجی ریلی سے پروفیسر فرحان یاسر چاند ،پروفیسر سبحان چانڈیہ،پروفیسر و دیگر نے خطاب کیا احتجاجی ریلی میں مردو خواتین پروفیسرز و لیکچرز نے شرکت کی ۔