لیہ(صبح پا کستان )پنجاب ٹیچر یونین کو اجلاس،اساتذہ کے مسائل حل نہ ہونے پر 2نومبر سے تعلیمی بائیکاٹ و ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب ملک بشیر حسین کنویرا نے کہا کہ ملک کے معماروں کی آبیاری کرنے والا طبقہ مسائل و مشکلات کا شکار ہے ان مسائل کر بڑھانے میں حکومت پنجاب و افسران تعلیم کا اہم کردار ہے پنجاب ٹیچر یونین کے عہدیداران ہمیشہ اساتذہ کے مسائل بارے افسران تعلیم و حکومت پنجاب کا بروقت آگاہ کرتے رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایجوکیٹرز کی تنخواہوں کے بقایا جات،اساتذہ کے بچوں کے بہبود فنڈز کے وظائف،ان سروس پرموشن،اساتذہ پر جرمانوں کی سزا و حل بارے افسران تعلیم کو آگاہ کیا اور محکمہ تعلیم کے غیر مناسب رویہ بارے بھی بتایا گیا لیکن ان تمام مسائل کو حل کرنے میں حکومت پنجاب اور افسران تعلیم کی کوئی دلچسپی نہیں اساتذہ کو درپیش مسائل،تنخواہواں کی عدم ادائیگی،چیف ایگزیگٹو افیسر تعلیم کی عدم دلچسپی،اساتذہ پر جرمانہ ودیگر مسائل کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین لیہ نے 2 نومبر سے تعلیمی با ئیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ،تاکہ سی ای او تعلیم بر وقت انتظام کر لیں،اور تعلیمی نقصان نہ ہو،مگر افسران تعلیم نے مسائل پیدا کرنے کا عزم کر رکھا ہے،وہ چاہتے ہیں کسی نہ کسی طرح اساتذہ حکو مت کے خلاف احتحتاج کریں،مگر ہمارا احتجاج افسران تعلیم لیہ کی کارگزاری کے خلاف ہے،جو مسائل کے حل تک جاری رہے گا اجلاس سے باقر حسین کھرل،صادق محمد کلاسرہ،چوہدری صادق علی،خالد محمود کھرل،منیر شبیر،ظہور حسین،خلیل احمد چوہدری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔