لیہ( صبح پا کستان ) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجا ب امجد جاوید سلیمی کا فورس کی ویلفئیر کیلئے ایک اور احسن اقدام، پولیس لائن میں جم خانہ کا افتتاح ،اہلکاران خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھنے کیلئے جم کا استعمال کریں کیونکہ تندرست اور توانا اہلکار ان ہی بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کا فورس کی ویلفئیر کیلئے ایک اور احسن اقدام ،پنجاب بھر کی طرح لیہ پولیس لائن میں بھی جم خانہ کا افتتاح ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان خان نے اپنے دست مبارک سے جم خانہ کا افتتاح کیا ،ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جم خانہ کے قیام کا مقصد پولیس کے جوانو ں کو جسمانی طور پر فٹ رکھنا ہے کیونکہ صحت مند اورتوانا اہلکار ہی بہتر طور پر اپنے فرائض سر انجام دینے اور اچھی کا رکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،قبل ازیں جم خانہ مختصر سے روم اور سامان پر مشتمل تھا،ڈی پی او کی ہدایات پر سب انسپکٹر ارسلان سکندر اور لائن آفیسر قیصر اقبال نے جم خانہ کی توسیع کا کام اپنی زیر نگرانی مکمل کروایا ،پولیس اہلکاران نے جم خانہ کی توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سینئر افسران کا فورس کی ویلفئیر کے بارے میں سوچنا اور اقدامات کرنا قابل تعریف عمل ہے ،ایسے اقدامات سے فورس کا مورال بلند ہو تا ہے،ڈی پی او نے جم خانہ کی تزئین و آرائش اور ورزش کیلئے بہترین معیاری جدید سامان مہیا کرنے پر پولیس افسران کو شاباش دی ، جم کے علاوہ پولیس لائن میں جوگنگ اور واک کیلئے ٹریک بھی بنایا گیا ہے ،اس موقع پر ریزرو انسپکٹر شاہد ندیم ،لائن آفیسر قیصر اقبال ،او ایس آئی ارسلان سکندر ،سب انسپکٹر اسامہ مشتاق و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔