لیہ (صبح پا کستان )پنجاب بھر کی طرح ضلع لیہ میں ایپکا پراسیکیوشن یونٹ کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال ودھرنا،مطالبات کی منظوری تک صوبائی قیادت کے حکم پر ہڑتال جاری رہے گی،ضلعی صدر ایپکا پراسیکیوشن یونٹ سکندر حیات جتوئی نے احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12سال سے پراسیکیوشن برانچ کے عملہ کی ریگولر پروموشن نہیں کی جارہی اورملازمین کو جوڈیشنل الاؤنس کی سمری سیکرٹری پراسیکیوشن کے دفتر کے سرد خانے ،کنٹریکٹ ملازمین کی سمری نہ بنانا حالانکہ تمام محکمہ جات نے بنا کر بھیج دی ہے۔حاضر ی کے حوالے سے افیسران /ملازمین میں160تفریق،ملازمین کو غلط سزائیں ،کلاس فور کے ملازمین کا تاحال ریگولرا?ڈر جاری نہیں160کیے ،انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر شرافت علی گجر،صوبائی جنرل سیکرٹری جاوید اقبال کی کال پر ہڑتال و دھرناجاری ہے،صوبائی قیادت کے ا?ئندہ کے دیئے جانے والے لائحہ عمل پر ضلع لیہ میں عمل کیا جائے گا،صوبائی قیادت نے صوبہ لیول پر دھرنے کا حکم دیا تو ضلع لیہ کے اہلکار اس دھرنا میں بھر پور شرکت کریں گے،احتجاجی دھرنا سے نائب صدر اظہر اقبال،جنرل سیکرٹری نصیر احمد،پریس سیکرٹری عبدالرحمن،فنانس سیکرٹری نعیم علوی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔