لیہ ( صبح پا کستان ) ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر لیہ پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی ایس پی صدر اظہر رضا گیلانی نے کی۔فلیگ مارچ میں ضلع ہذا کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، پولیس لائن اور تھانہ جات کی موبائل گاڑیاں، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کے آغاز پر ڈی ایس پی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا بنیادی مقصد ملک دشمن اور تخریب کار عناصرکو یہ پیغام دینا ہے کہ لیہ پولیس تخریب کاری کے نا پاک عزائم کا ناکام بنا نے کیلے ہمہ وقت تیا ر ہے اور امن پسند عوام کو احساس تحفظ فراہم کرنا ہے او ریہ بھی کہ لیہ پولیس الیکشن کے دنوں میں اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھانے کے لئے بھی تیار ہے ، فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن لیہ سے شروع ہوا جو کہ کچہری چوک ، TDAچوک ،ہسپتال روڈ، لیہ کی مرکزی شاہراہ چوبارہ روڈ، اسلم موڑ، کلمہ چوک،جمن شاہ، کوٹ سلطان ، پہاڑ پور، شوگر مل موڑ، کوٹلہ حاجی شاہ، دربار راجن شاہ ، کروڑ لعل عیسن سے ہوتا ہوا جھرکل پہنچا اور کروڑ شہر،فتح پور ،چوک اعظم ،فوارہ چوک سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن لیہ اختتام پذیر ہوا۔ ۔