لیہ(صبح پا کستان )وطن پر جان قربان کرنے والے لیہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے سپوت حوالدار قمرندیم اور سپاہی محمدقاسم کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ۔
دونوں جوانوں کی نمازہ جنازہ ان کے اپنے اپنے آبائی گاﺅں دھوری اڈا اور کوٹ سلطان میں ادا کی گئی ۔اس موقع پر پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔نمازہ جنازہ میں بریگیڈئیرحمایت اللہ، بریگیڈئیرعاصم ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت چوہدری طاہر رندھاوا،ڈی پی او حسن اقبال،اے ڈی سی آرفیاض احمدندیم،اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل،ضلعی صدر پی ٹی آئی افتخار علی بابرکھتران ،پی ٹی آئی رہنماسجن خان تنگوانی،سیاسی و سماجی شخصیات،عزیزو اقارب واہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔بعدازاں شہداءکو اُن کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیاگیا