لیہ(صبح پا کستان)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری ازالہ کے لیے سرکٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ڈپٹی کمشنر بابر بشیر ،ڈی پی او رانا طاہر رحمان نے کھلی کچہری میں آنے والے درخواست دہندگان حاجی فیض محمد ،عمران شاہ،مشتاق حسین ،شاہ نواز،غلام عباس ملک عبدالعزیز ،انور حسین ،ملک یونس کنجال،سعیدہ بی بی،تاج مائی،مجیدہ نرگس،اشفاق ہانس ،عبدالرشید،شیرزمان،محمدزاہد،محمداکرم کے مسائل سنے اور موقع پر ہی سرسری سماعت کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ،میونسپل کمیٹی لیہ وچوبارہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،ریونیو،تعلیم،صحت،روڈز ،بلڈنگ ،واپڈا،جنگلات کے حکام کو فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے جبکہ ڈی پی او نے تھانہ صدر ،تھانہ سٹی،تھانہ چوبارہ سے متعلقہ درخواستوں پر فوری اقدامات کے لیے احکامات جاری کیے۔مجموعی طور پر درخواست دہندگان نے صفائی ،ایڈجسٹمنٹ برانچ کے زیرالتوء معاملات کو نمٹانے،اشتمال اراضی کے فی الفور اقدامات ،سکولوں میں بجلی کی فراہمی،نشیبی علاقوں میں روڈز کی درستگی ،مراکز صحت میں سہولیا ت کی فراہمی،سیوریج سسٹم میں بہتری لانے،ڈومی سائل برانچ میں بلاوجہ اعتراضات لگاکرتاخیری حربے،سٹی ایریامیں صفائی میں بہتری لانے اور گڑھوں کو پرکرنے،ان رجسٹرڈہاوسنگ سکیموں پر پابندی،بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی فراہمی اسی طرح زمین پرقبضے کو واگزارکرانے ایسے معاملات پیش کیے گئے۔ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ تھانہ صدر اور تھانہ سٹی میں ڈکیتی کا کوئی کیس زیر التوء نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے براہ راست عوامی مسائل سننے اور موقع پر ہی حل کرناحکومت پنجاب کی ترجیح ہے جسے پورا کرنے کے لیے ضلع بھر کے تمام حکام عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ محکموں کی استعداد کار میں بہتری کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کو جلد ممکن بنایاجاسکے۔کھلی کچہری میں اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر،اے سی لیہ کاشف نواز،اے سی چوبارہ احمدفراز اعوان،سی ای اوصحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،،سی ای اوتعلیم ثناء اللہ سہرانی،ضلعی محکموں کے سربراہان ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اورشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ممبرایم سی لیہ ملک عبدالعزیز ایڈووکیٹ و ممبرضلع کونسل ملک یونس کنجال نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کو حکومت پنجاب کا مستحسن اقدام قراردیا۔