لیہ( صبح پا کستان )وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی کی ملاقات۔اہلیان لیہ کے لئے مددر اینڈ چلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالج کے میگا پرا جیکٹ کی منظوری دینے پر شکریہ اداکیا۔وزیراعلی اہلیان لیہ کو ان کی دہلیز پر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں،ہسپتال کی تعمیرسے زچہ بچہ کو اعلی درجے کی طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی،باتیں نہیں عوام کی خدمت ہی اولین ترجیح ہے ،
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی ۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ان کے معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے ملاقات کی ۔سید رفاقت علی گیلانی نے لیہ میں مددر اینڈ چلڈ ہسپتال اور نرسنگ کالج کا میگا پراجیکٹ5ارب47کروڑ 77لاکھ 90ہزار روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہو گاءپا۔
سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں میں ایک اور وعدہ پورا ہواہے جو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے عملی اقدامات اُٹھارہے ہیںاور وہ باتیں نہیں عملی اقدامات کے ذریعے عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔سیدرفاقت علی گیلانی نے مزید کہا کہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ پنجاب سے ہسپتال کی تعمیرکے لیے تمام پراسس مکمل ہوگیا ہے جلد ہی اس کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میگا پروجیکٹ سے لیہ میں عوام کو علاج کی معیاری سہولت میسر ہوں گی اور روزگار کے مواقع ملیں گے۔ملاقات کے موقع پر ایڈوائزر ہیلتھ پنجاب حنیف خان پتافی بھی موجود تھے