لیہ (صبح پا کستان )اسسٹنٹ کمشنر لیہ شاہد عباس کاٹھیا نے دریا کے پار آبادیوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر آمدورفت کی سہولیات کے معائنہ کے لیے دریائی پتن چانڈیہ اور جکھڑ کا معائنہ کیا۔اسی طرح فلڈ پلان کے تحت انہوں نے لوہانچ نشیب ،ڈلو نشیب ،بستی چدھڑ،بیٹ وساوا خان والا کے مختلف علاقوں میں دریائی کٹاؤ کی صورت حال کا جائزہ لیااور مکینوں سے معلومات حاصل کیں۔محکمہ انہار کے ایس ڈی او محمد نواز بھٹی نے اس موقع پر بتایا کہ دریااپنے چینل میں معمول کے مطابق بہہ رہا ہے اور کسی قسم کی سیلابی صورت حال نہ ہے نشیبی علاقوں کے چند زیریں حصوں میں پانی کانکلنا معمول کا عمل ہے ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر نے پیشگی حفاظتی اقدامات کے طور پر مجوزہ فلڈ ریلیف کیمپوں گرلز ہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی ،کینال کالونی ،گرلز اسلامیہ ہائی سکول ،بوائز ماڈل و ایم سی ہائی سکول اور گرلزہائی سکول کوٹلہ حاجی شاہ کا معائنہ کیاجس کے دوران انہوں نے سکولوں میں دستیاب سہولیات کا معائنہ اور انہیں فنکشنل رکھنے کی ہدیات کی ۔پرنسپل غلام فاروق علوی نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریفنگ دی۔