لیہ(صبح پا کستان)میٹرک کے سالانہ امتحانات امتحانی سنٹرز پر ناقص انتظامات،موسم کی خرابی کی وجہ سے بجلی بند،متبادل انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے امتحانی سنٹرز اندھرے میں ڈوب گئے،طلباء کو امتحانی پرچہ حل کرنے میں شدید پریشانی،طلباء و والدین کا چیئر مین و کنٹرولر امتحانات انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ ڈیرہ غازیخان سے سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ،گذشتہ روز کلاس دہم کے سالانہ امتحانات انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے پیپر پر موسم کی خرابی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے اور متبادل انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے امتحانی سنٹرز ہال اندھیرے میں ڈوب گئے سنٹرز پر امتحانی عملہ نے موبائل کی روشنی میں سوالیہ و جوابی کاپیاں تقسیم کیں روشنی نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات پیپر حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے،سنٹرز سپرنٹنڈ نٹس نے سکولزو کالجز سربراہان کو سنٹرز میں بجلی کے متبادل انتظامات کیلئے آگاہ کیا لیکن چند سنٹرز میں متبادل انتظامات ہوگئے اکثریت سنٹرز میں متبادل انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات اپنا جوابی پیپر حل نہ کرسکے،جس کی وجہ سے طلباء وطالبات اور ان کے والدین شدید پریشان ہیں،بجلی کے متبادل انتظامات نہ بارے کنٹرولر امتحانات انٹرمیڈیٹ بورڈ ڈی جی خان کو آگاہ کرنے پر انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ سنٹرز پر متبادل انتظامات جنرنیٹرز،یو پی ایس کی سہولیات مہیا کردی جائیں اس دوران جتنا وقت طلباء وطالبات کا ضائع ہوا ہے دوران پیپر اضافی وقت دے کر ازالہ کی کوشش کی جائے گی،لیہ سنٹرز میں امتحان دینے والے طلباء وطالبات عائشہ بخت،اسوہ رحمان،سونینا،فرمان علی،محمد حسام،عبیدالرحمن،محمد نواز،ابصار عالم،عمران خان،محمد ایوب،احسن و دیگر نے مطالبہ کیا کہ ضلع بھر کے تمام سنٹرز پر بجلی کے متبادل انتظامات کئے جائیں اور اردو کے پرچہ میں ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے پرچہ کو منسوخ کرکے دوبارہ لیا جائے