لیہ( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں مویشیوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے پری فلڈ ویکسی نیشن مہم ڈی ڈی ایل او ڈاکٹر افراہیم کی نگرانی میں جاری ہے جس کے دوران نہ صرف چھوٹے بڑئے مویشیوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے بلکہ فارمرڈے کے ذریعے مختلف دیہات و چکوک میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں آگہی دینے کا عمل جاری ہے ۔جس کے تحت چک نمبر 135ٹی ڈی اے ،کوٹ سلطان ،یونین کونسل بیٹ وساوا شمالی میں فارمرڈے کے ذریعے آگہی دینے کے علاوہ ویکسی نیشن مہم کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پرمتعلقہ ٹیموں کے انچارج نے بتایا کہ مہم کے تحت ابتک 3لاکھ 60ہزار بڑے جانوروں اور3لاکھ 37ہزار چھوٹے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر افراہیم نے ٹیم ممبران کو ہدایت کی کہ وہ ویکسی نیشن مہم کے دوران ٹارگٹ کے حصول کے لیے محنت و لگن سے کام کریں۔