لیہ(صبح پا کستان )مرکزی امیر عالمی اتحاد اہلسنت والجماعت مولا نا محمد الیاس گھمن نے جامع مسجد فاروق اعظم لیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبو ت ؐ کا دفاع دراصل اسلام کا دفاع ہے۔تحفظ ختم نبوت ﷺکیلئے پر امن اور آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے۔مسلمانوں کے اجماعی اور طے شدہ امور کو متنازعہ بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عقیدہ ختم نبوت ؐ کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنادینی وسیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔قادیانی گروہ اسلام کا دشمن اور آئین پاکستان کا غدار ہے۔قادیانیوں کو مسلمان کہناملکی آئین سے انحراف اور دوقومی نظریہ سے غداری کے مترادف ہے۔بیرون ممالک میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے سرکاری سطح پر انتظامات کئے جائیں۔ حکومتی اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے قادیانیت نواز افسران قادیانی ایجنڈے کو پروان چڑھانے سے باز رہیں۔ قانون ختم نبوتؐ پر شب خون مارنے والوں کو بے نقاب کرنے کیلئے راجہ ظفر الحق کمیٹی کی سفارشات کو منظر عام پر لایا جائے انہوں نے کہا کہ قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہئے کہ قادیانی اسلام ،مسلمان اور پاکستان کیلئے یہودوہنود سے زیادہ خطرناک ہیں۔امت مسلمہ کو فتنہ قادیانیت سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ منکرین ختم نبوت اور اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ قادیانیت کا وجود اسلام کی نفی ہے اورامت مسلمہ کے تشخص کو برباد کرنے کیلئے انگریز کی سازش ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ارتدادی سرگرمیوں اور آئینی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور آئین پاکستان کی دھجیاں بکھیرنے والے قادیانیوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جائے،قبل ازیں مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن مولانا محمد کلیم اللہ حنفی کے والدمحمد عبداللہ کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے جہاں پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی گئی ،مرحوم کی دینی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور مرحوم محمد عبداللہ کے بچوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے والد کی دینی خدمات کے جذبہ کو مد نطر رکھنے ہونے ان کے نقش قدم پر چل کر اللہ اور اس کے رسول اللہ کے سامنے سرخروئی حاصل کریں۔