لیہ (صبح پا کستان )ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات ،متعلقہ مشینری کو فنکشنل رکھنے اور اداروں کے باہمی رابطے کو فروغ کے ذریعے ریسکیو ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کو منظم بنیادوں پر سرانجام دیا جاسکتا ہے ۔یہ بات ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل چوہدری الیاس احمد نے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع لیہ کی دوتحصیلوں لیہ و کروڑ کی چودہ یونین کونسلوں کے 204مواضعات متاثر ہوتے ہیں جن کی حفاظت کے لیے 78کلومیٹر طویل 6سپر و حفاظتی بند کام کررہے ہیں اور اس وقت دریا معمو ل کے مطابق اپنے چینل میں بہہ رہا ہے محکمہ ریسکیو 1122،سول ڈیفنس ،زراعت،صحت ،لائیوسٹاک ،ریونیو،فلڈ پلان کے تحت باہمی رابطے میں ہیں اور فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام، انخلاء کے لیے بوٹس کا ڈیٹامرتب کرنے ،حفاظتی بندوں و روڈ انفراسٹکچرکی حفاظت ،مویشیوں کی پری فلڈ ویکسی نیشن ،مراکزصحت میں ادویات کی وافر موجودگی ،بلدیاتی اداروں کے تعاون سے متعلقہ مشینری کو فنکشنل رکھنے ،ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اداروں کی استعداد کا رجانچنے کے لیے فسٹ و سکینڈ موک ایکسائز،تمام متعلقہ اداروں کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں الرٹ رہنے ایسے اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری الیاس احمد نے فلڈ پلان کی تیاری کو تسلی بخش قرار دیااور اس تیاری کو اسی طرح منظم خطوط پر برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ مشینری کو فنکشنل رکھنے ،سرچ لائٹس اور مزید ہیوی مشینری کی دستیابی کے لیے رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔اجلا س میں اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،سی ای او تعلیم شوکت علی شیروانی ،اے سی لیہ و کروڑ شاہد عباس کاٹھیاولیاقت علی گیلانی ،جی اے آرصفات اللہ خان ،ڈی او پی ڈی ایم اے جنید احمد ،ڈی ڈی ایل جی یوسف کلیم،اے ڈی ایل ایس ڈاکٹر طارق ،سی او ضلع کونسل شیخ قاسم شکیل،سی او ایم سی کروڑ ممتاز حسین کلاچی ،ایکسین انہار طارق عزیز،ڈی ڈی تعلیم توکل حسین ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،سول ڈیفنس آفیسر رب نواز ،ریسکیو 1122کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔