لیہ (صبح پا کستان ) مستحق اور غریب افراد کو ان کے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی قانونی مدد کے لیے مفت لیگل ایڈ کی فراہمی لیگل ایمپاورمنٹ ریفارم پروگرام کا حصہ ہے جس کی زیادہ سے زیادہ آگہی کے لیے بینرز ،پوسٹرز ،آویزاں کرنے کے علاوہ بارکونسل کے ذریعے آگہی مہم چلائی جائے۔اس بات کافیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈارکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیگل ایمپاورمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن اختر عباس خان،اے ڈی سی جی محبوب احمد،سپریڈینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل محمد فیروز کلیارنے شرکت کی۔اجلاس میں چیئر مین کمیٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے کہا کہ غریب اور مستحق افراد کو مفت قانونی امداد کمیٹی کے توسط سے فراہم کرکے تصفیہ طلب مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے ایسے افرا د کومفت قانونی امدادکی آگہی کے لیے منظم بنیاوں پر اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ نہ صر ف مستحق افراداس سے مستفید ہو سکیں بلکہ عدالتوں سے مقدمات کو بھی جلد نمٹایا جاسکے۔