لیہ(صبح پا کستان)محکمہ لیبر اور این جی اوز کی پارٹنر شپ کے تحت چائلڈ لیبر ایم ٹی ایس کلاسز چھٹیوں میں لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،محکمہ لیبر اور پنجاب بھر کی مختلف این جی اوز کے درمیان ایم او یو دستخط ہوئے کہ مختلف دکانوں،ورکشاپس،چھوٹے بڑے اداروں میں کام کرنے والے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے شارٹ کلاسز لگا کر ان کو تعلیم دی جائے گی جس میں کم از کم 30طالبعلموں کی کلاس لازمی قرار دی گئی جس کے تحت آس ویلفیئر سوسائٹی نے ضلع لیہ میں 3سکول قائم کئے ،گذشتہ روز آس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے سکول ہیڈ محسن رضا اعظمی نے بتایا کہ محکمہ لیبر ضلع لیہ کے انسپکٹر محمد افضل نے محکمہ لیبر حکومت پنجاب کے نوٹیفیکشن دیتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ایم ٹی ایس کلاس جوکہ چار گھنٹے کی چائلڈ لیبر کے بچوں کی لگائی جاتی تھی اس کلاس کو گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بھی لگائی جائے جس کے بارے میں باقاعدہ محکمہ تعلیم اور ضلعی انتطامیہ کو آگاہ کردیاگیا ہے،اس موقع پر سوشل موبلائزر بلال عصمت نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ایم ٹی ایس کلاس کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔