لیہ( صبح پا کستان)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات اور وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر ضلع لیہ میں داخلہ مہم زورشور سے جاری ہے ۔اس سلسلہ چیف ایگزیکٹوآفیسرتعلیم کمپلیکس میں داخلہ مہم کے تحت بچوں کے داخلے کیے گئے ۔ اس موقع پرسی ای او تعلیم شازیہ توصیف،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسررخسانہ کوثر،ڈپٹی ڈی ای او زمیمونہ ارم،رمشا جاوید،اے ای اوز منیبہ قیوم،مصباح مریم،شمیم اختر،ایپکاعہدے داران الہی بخش جوتہ،مبشرالحسن میرانی ودیگر موجودتھے۔اس موقع پرطالبات نے آگاہی ریلی بھی نکالی ۔آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسررخسانہ کوثرنے کہاکہ سی ای او تعلیم شازیہ توصیف کی سربراہی میں محکمہ تعلیم پڑھوپنجاب ،بڑھوپنجاب سلوگن کے تحت داخلہ مہم جاری ہے جس کے لیے تمام تر خدمات بروے کار لاجارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی بنیاد تعلیم ہی سے رکھی جاتی ہے اس لیے محکمہ تعلیم اپنے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے سرکاری سکول ایک بہترین اور معیاری تعلیم دے رہے ہیں نئے داخل ہونے والے تمام طلبا و طالبات کو محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی جانب سے مفت کتابیں دی جائیں گی اس لیے والدین بچو ںکے بہترمستقبل کے لیے سرکاری سکول کا انتخاب کریں ۔آگاہی ریلی میں طالبات نے تعلیم کی اہمیت وافادیت کے موضوع پر پمفلٹ اُٹھارکھے تھے۔