لیہ(صبح پا کستان)محکمہ تحفظ ماحولیات میں موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت اہداف میں سے 44سو پودے لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔یہ بات انسپکٹر ماحولیات ذوالقرنین احمدنے چوک اعظم میں ایم سی کے تعاون سے پودے لگانے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ذوالقرنین احمد اور سی او ایم سی آصف جاویدبھڈوال نے پودے لگائے۔انسپکٹر ماحولیات نے بتایا کہ محکمہ کے تحت دیے گئے اہداف کے مطابق فتح پور ،کروڑ ،چوبارہ کے مختلف سکولوں ،کالجز ،پارکوں میں 44سوسے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں اور عوامی شعور اور آگہی کے لیے بھی مہم چلائی جارہی ہے ۔