لیہ(صبح پا کستان)سرکل آفیسر اینٹی کرپشن احمدعلی بخاری ،اے ایس آئی عبدالحمیدبودلہ ،فیاض حسین سمراپرمشتمل خصوصی ٹیم نے سیڈ فارم زراعت کروڑ کا 23ایکڑرقبہ قابضین سے واگزار کرا کے محکمہ زراعت سیڈ فارم کے حوالے کردیا ہے جس پر محکمہ کے سیڈ اسسٹنٹ محمدشاہین اختر نے اپنی نگرانی میں ٹریکٹر سے ہل چلاوا کر قبضہ حاصل کیا۔سرکل آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن سرکاری رقبے قابضین سے واگزار کرانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ ڈی جی خان نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رکن صوبائی اسمبلی شہاب الدین خان کے خلاف 22کروڑ روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان کے مطابق شہاب الدین خان کے خلاف تحصیل کروڑ لعل عیسن میں سیڈ کارپوریشن کی ملکیتی 40ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان آغا محمد علی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔شہاب الدین سہیڑ متعدد بار قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن اور ضلع ناظم لیہ بھی رہ چکے ہیں۔
شہاب الدین خان سیہڑ ایم پی اے نےقبل از گرفتاری ضمانت کراتے ہو ءے موقف اپنایا کہ انہوں نے کسی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے بلکہ یہ زمین ان کی آ باءی زمین ہے ۔