لیہ( صبح پا کستان )بچوں کو غذائیت کی کمی سے لاحق ہونے والے امراض سے بچانے کے لیے متعلقہ ادارے مزید فعال کردار ادا کریں ۔سٹنٹنگ کے شکار بچوں کے لیے ضلعی ،تحصیل اور یونین کونسل مالینوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹیاں بچوں کا ڈیٹا مرتب کرتے ہوئے اُن کے علاج معالجہ میں رہنمائی فراہم کریں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے ضلعی مالنیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ملک اورنگزیب نے بریفنگ کے دوران محکمہ صحت ،تعلیم،بہبود آبادی ،سوشل ویلفیئر،زراعت ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،لائیو سٹاک،فوڈ اتھار ٹی کی کارکردگی کے بارے میں بتایاکہ غذائی قلت کے شکار بچوں کو صحت مندو توانا بنانے کے لیے 4سو یونٹ مرغیوں کی تقسیم،113فارمرڈے کے ذریعے آگہی ،10سکول فوکس پروگرام کے ذریعے نیوٹریشن آگہی ،فوڈ اتھارٹی کے تحت 1نیوٹریشن کلینک کا قیام وآگہی سیمینار کا قیام،60فوڈ ہینڈلرز کی تربیت و ٹریننگ،بی ایچ یو ،ٹی ایچ کیووڈی ایچ کیو کے تحت 2948بچوں کا علاج معالجہ،86ہیلتھ سیشن ،فلورفورٹی فیکیشن کے لیے 5ملوں آلات کی تنصیب،غذائیت سے بھرپور فصلوں کی کاشت ،کچن گارڈنینگ کی ترغیب،104دیہات کھلے میں پاخانہ کرنے سے پاک سرٹیفائیڈکیے گئے۔محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکے تحت چھوٹے کنبے کی اہمیت کے 109سیشن کے تحت جوڑوں کی کونسلنگ ایسے امور کے بارے میں آگاہ کیا۔فرید اللہ چوہدری ،سید عمران علی شاہ نے غیر سرکاری تنظیموں برگداور چِپ کا محکمہ سوشل ویلفیئرکے تحت آگہی سیشن ،ڈی او تعلیم احسن فرید نے سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی وہینڈ ڈرائرکی تنصیب،سیمپل کے حصول کے بارے میں جبکہ سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے ضلع بھر میں تمام مراکز صحت کے ذریعے بچوں کی سکریننگ ،علاج معالجہ ،ادویات ،فوڈ ایٹمزکی فراہمی اور حکومت پنجاب کے ترجیحاتی وژن کے سلسلہ میں اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میںآگاہ کیا۔اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنربابربشیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ملٹی سیکٹوریل نیوٹریشن سٹریجٹی کے لیے تمام محکموں کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات حوصلہ افزاء ہیں تاہم ان کی بھرپور میڈیاکوریج کے لیے بھی اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ آگہی کے ذریعے عوامی شمولیت کو یقینی بناتے ہوئے ضلع میں غذائی کمی کے شکار تمام بچوں کی سکریننگ کرکے انہیں مناسب علاج معالجہ کی فراہمی سے صحت مندو توانا بنانایاجایاسکے۔اجلاس میں اے سی لیہ کاشف نواز،کروڑ ملک فاروق احمد،ڈی ایم او ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر خواجہ محسن رسول،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈی ڈی فنانس عرفان انجم،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر پی ایچ او ملک حسن غفور،ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر احمدسمرا،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم احمد،کروڑ ڈاکٹر ارشد تتلا،غلام مصطفی علوی نے شرکت کی۔قبل ازیں سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ کے والد کی وفات پر اجلاس میں فاتحہ خوانی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔