لیہ(صبح پا کستان )میلے ٹھیلے ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ و ترو یج کا اہم ذریعہ ہیں جن کا احیاء نہ صرف نوجوان نسل کو اپنے رسم و رواج سے آگہی کا باعث ہیں بلکہ تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنے کا سبب بھی بنتے ہیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کے افتتاح کے موقع پر کہی۔ایم پی اے محمد طاہر رندھاواہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصددیہی رسم و رواج اور ثقافتوں سے آگہی ہے جن کا قدیم سلسلہ میلوں سے ہی میسر آرہا ہے جن کاانعقاد وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ممبر صوبائی اسمبلی محمد طاہر رندھاوا نے کہا کہ حکومت پنجاب زندگی کے تمام شعبوں میں شہریوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور محکموں کی کارکردگی ان کے دائرہ کار اور سماجی بھلائی کے لیے کام کرنے کی صلاحیتوں سے روشناس کرانے کے لیے سٹالز لگائے گئے ہیں ۔دریں اثناء میلہ کا افتتاح ربن کاٹ کرکیا گیا۔میلہ میں پرچم کشائی ،مارچ پاسٹ،علاقائی ثقافتوں پر مبنی جھومرپیش کیاگیا۔کمپیئرنگ الطاف حسین شاہ او ر صابر عطاء تھہیم نے کی۔لیہ تھل میلہ میں شائقین کی کثیر تعداد نے جنگلات ،زراعت ،صنعت زار ،ریسکیو1122،پاپولیشن پلاننگ ،صحت ،تعلیم ،سوشل ویلفیئر ،غیر سرکاری تنظیموں کے سٹالز کو دیکھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے کو ڈویژنل فاریسٹ آفیسرطارق سنانواں ،ڈی ڈی کالجز ڈاکٹر خادم حسین ،ڈاکٹر مزمل کریم،ڈی ڈی زراعت چوہدری خالد محمود،خواجہ محسن رسول ،ڈی ڈی تعلیم نصر اللہ بھٹی ،ڈاکٹر سجاد حسین نے بریفنگ دی ۔اس موقع پر ملک غلام شبیر پپی،محمدآصف ،عدنان طاہر رندھاوا،میاں اعجاز ایڈووکیٹ ،ابوطالب،اے سی احمد فراز اعوان ،صفات اللہ خان ،کاشف نواز ملک ،رانا اعجاز سہیل ،محمد افضل باجوہ ودیگر بھی ہمراہ تھے۔