لیہ( صبح پا کستان ) لاک ڈاون متاثرین میں راشن کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت ابتک ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد گھرانوں میں راشن کی تقسیم کرچکے ہیں ان حالا ت میں متوسط طبقے کو ہرگز اکیلانہیں چھوڑا جارہابلکہ مرحلہ وار گھروں میں راشن تقسیم کرنے ،احساس سکیم کے تحت بھی مستحق گھرانوں میں راشن کے پیکٹ فراہم کیے جائیں گے۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے لیہ سٹی میں اخبارات تقسیم کرنے والے ہاکرز میں راشن کے تھیلے تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمدخان ہمراہ تھے۔سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں معاشرے کے تمام طبقات کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف پروگرامز اور مخیرحضرات کے تعاون سے براہ راست مالی،اور دیگر ریلیف دینے ایسے اقدامات عمل میں لارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستحق افراد کو مستفیدکرنے کا یہ عمل جاری رہے گا۔ اس موقع پر صدراخبار فروش یونین زین علی کھوکھرنے معاون خصوصی کا شکریہ ادا کی