لیہ {صبح پا کستان } سڑک پر پلی بنانے کے لئءے کھودے جانے والا گڑھا موت کا سبب بن گیا ۔ رات کے اندھیرے میں گھر آتے موٹر سا ءیکل نوجوان موت کے گڑھے کا شکار بن گءے ۔ سڑک کے عین درمیان میں کھودے گءے گڑھے میں موٹر ساءیکل گرنے سے ایک نو جوان مو قع پر ہلاک ، ایک شدید زخمی ، نشتر ہسپتال ملتان ریفر ، حالت تشویشناک
تفصیل کے مطا بق باءی پاس میاں بہادر موڑ سڑک جو زیر تعمیر ہے ٹھیکیدار نے عین سڑک کے درمیان پلی کی تعمیر کے لءے گڑھا کھود ا کر اسے اوپن چھوڑا ہوا تھا نہ تو پلی کے اوپر روشنی کا انتظام تھا اور ہی کی قسم کا کوئی وارننگ پورڈ لگایا ہوا تھا ۔ لیہ شہر کانعمان جاوید چا نڈیہ اور اس کا کزن محمد یاسر رات کو گھر آ تے ہو ءے ٹھیکیدار کے کھودے ہوءے اس گڑھے میں جا گرے ۔ اور شدید زخمی ہو گءے ۔ دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ لے جا یا گیا جہاں نعمان جاوید چا نڈیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرے زخمی محمد یاسر کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے ۔
سوال یہ ہے کہ اس سانحہ کا زمہ دار کون ہے ، محکمہ یا ٹھیکیدار ؟ جس کی غیر ذمہ دارانہ رویے کے سبب ایک ہی ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیا ، عوامی حلقں نے حکام بالا سے اس کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطا لبہ کیا ہے