لیہ۔( صبح پا کستان )کنٹرولر سول ڈیفنس/ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع میں غیر قانونی آئل یونٹس اور ایل پی جی ریفلنگ پوائنٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر محمد توقیر عباس نے ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور عیدگاہ روڈ پر ایک غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ پوائنٹ کو سیل کر دیا جبکہ دکاندار کے قبضہ سے ایل پی جی کا خالی سلنڈر اور اور ایل پی جی ریفلنگ پائپ برآمد کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لئے پولیس سٹیشن سٹی کو درخواست گزار دی گئی ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر نے بتایا کہ دکاندار غیر قانونی طور پر ایل پی جی ریفلنگ پوائنٹ چلا رہا تھا اور اس کے پاس آگ بجھانے کے آلات بھی نہ تھے جس سے کسی بھی حادثہ کا خدشہ تھا۔