لیہ(صبح پا کستان )وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے دورہ لیہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں عالمی معیا رکی حامل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ہم نے عوام کی خدمت کے لیے انقلابی اقدمات اُٹھائے ہیں۔جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ہمدرد صرف سیاسی دکانداری چمکانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت دور دراز کے علاقوں میں صحت کی سہولیات دروازوں پر فراہم کی جا رہی ہیں ۔اس کے لیے پنجاب بھر میں 20موبائل ہسپتال کام کر رے ہیں۔دیہی علاقوں کے ہسپتالوں میں خراب مشینری کو بہتر کرنے کے لیے 9موبائل ورکشاپس مہیاکی گئی ہیں ۔جو ان ہسپتالوں میں جا کر مشینری کو فعال بنائیں گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل لیہ کے لوگ سی ٹی سکین کیلیے ملتان یا لاہور جاتے تھے اب لیہ کے ہسپتال میں سہولت مہیا کی گئی ہے جہاں اب تک 15سو سے زائد افراد کی سی ٹی سکین کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں موجود خطرناک فضلا کو ٹرانسفر کرنے کے لیے مضبوط اور جامع پلان مرتب کیا گیا ہے ۔قبل ازیں انہوں نے پتھالوجی لیب اور کڈنی وارڈ کا افتتاح کیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے الزامات کے ریکارڈ بنائے ہیں اور میں ان کے سوالات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں، ہم نے پاکستان کو قائد کا پاکستان بنانے کے لیے دن رات کام کیا ہے اور اسے قائد کا پاکستان بنایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے وعدہ کیا ہے اور اسے ہر صورت میں پورا کریں گے اس موقع پر صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ وزیر صحت عمران نذیر ،سیکرٹری صحت علی جان ،ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن،) ملک احمدعلی اولکھ،عابد انوار علوی بھی ہمراہ تھے ۔
جھلکیاں وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ لیہ
ٌمیاں شہباز شیر یف زیر اعلیٰ پنجاب 4بجے لیہ پہنچے
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی پیڈ پر صوبائی وزیر مہر اعجاز احمد اچلانہ ،صوبائی وزیر عمران نذیر،سابق صوبائی وزیر ملک احمدعلی اولکھ ،ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،ملک عبدالشکور سواگ،سرکاری افسران نے استقبال کیا ،
وزیراعلیٰ پنجاب سرکٹ ہاوس سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچے ،جہاں پتھالوجی لیب کا افتتاح کیا،
وزیر اعلیٰ نے زیر تعمیر اولڈ بلاک کا معائنہ کیا مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی
کلینیکل لیب کو دنای کی جدید ترین لیب قرار دیا
میڈیا سے گفتگو کیلئے بنائی گئی جگہ پر غیر متعلقہ افراد کا قبضہ رہا
اراضی پر قبضہ کرنے کی شکایت کیلئے آنے والی خاتون شائشتہ شعیب کو سیکورٹی اہلکاروں نے وزیر اعلیٰ سے ملنے سے روک دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب لیگی کارکنان کو نعرہ بازی سے منع کرتے رہے
وزیر اعلیٰ پنجاب کے گندم کی کٹائی کی مصروفیات چکنمبر 171ٹی ڈی اے اور دربار پیر سواگ شریف کے وزٹ منسوخ کردیئے گئے
لیگی ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی غیر موجودگی نے کئی سوالات پید اکردیئے
لیگی ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اور سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ میں کوئی کلام دیکھنے میں نہ آیا
سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے رکاوٹوں کے سبب سابق لیگی ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ کو دھکے پڑے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد سے لیہ کے شہری بے خبر رہے
چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمد خان کو سیکورٹی اہلکار نے باہر نکلنے کیلئے کہا
سیکورٹی کے سبب ہسپتال کالج روڈ سارا دن بند رہے
ایکایمبولینس ہسپتال نہ جاسکی ،مکینوں کو گھر جانے میں مشکلا ت کا سامنا رہا
وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے پہلی مرتبہ باضابطہ میڈیا ٹاک کی گئی
قبل ازیں صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے میڈیا کو بریفنگ دی
5:10پر مقامی میڈیا کو پریس بریفنگ دی ،