لیہ {صبح پا کستان } علاقہ تھانہ صدر میں قتل کی اندھی واردات ، پو لیس ذرائع کے مطا بق مقتول محمد سردار راجپوت جو کہ کنٹرول شیڈ پر چوکیدار کی ڈیوٹی کرتا تھا , کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کر دیا۔۔نا معلوم ملزمان فرار
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او صدر, اور ڈی ایس پی سرکل صدر موقعہ پر پہنچ گئے۔۔ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کیا اور کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کر دی ہے
ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس نے بھی ملاحظہ موقعہ کیا اور ملزمان کو فوری ٹریس کرکے قانون کے شکنجے میں لانے کی ہدایت کی۔۔
تاہم ابھی تک اس اندھے قتل کے ملزمان کا کو ءی سراغ نہیں ملا ۔
تفصیل کے مطا بق لیہ کے نواحی علاقہ میں گذشتہ شب نامعلوم شخص یا اشخاص نے مختلف مقامات پر سوئے افراد پر کسی کے وار کرکے ایک کو قتل دوسرے کو شدید زخمی کردیا زخمی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر،تھانہ صدر لیہ کے علاقہ کوٹلہ نشیب میں نامعلوم حملہ آور نے کنٹرول شیڈ کی حفاظت پر مامور سردار علی پر تیز دھار آلہ کی مدد سے پے درپئے حملے کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا واردات میں ملوث ملزم کی تلاش جاری ہے،پولیس نے ڈیڈ باڈی تحویل میں لیکر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ شفٹ کردیا علاوہ ازیں کرائم سین لیہ اور ڈیرہ غازیخان پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قتل کے شواہد جمع کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے دوسرے واقعہ میں نامعلوم حملہ آور نے محمد اسلم عاربی پر سوتے ہوئے حملہ کردیا حملہ آورسے تیز دھار آلہ کے ذریعہ سے محمد اسلم کے جسم کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اس دوران شدید زخمی محمد اسلم راجپوت نے اپنے موبائل فون سے اپنے ماموں زاد محمد سعید کو اطلاع دی جس پر مضروب کے بھائی اور دیگر عزیز اقارب موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ریسکیو1122لیہ کی مدد سے مضروب کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخموں کی شدید نوعیت کے پیش نظر محمد اسلم کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا تھانہ صدر لیہ نے زخمی کے بھائی محمد حسن کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی مقتول سردار علی کے بیٹے عبدالستار کی مدعیت میں تھانہ صدر میں زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کردیا ہے کہ اس کا والد اشفاق احمد کے کنٹرول شیڈ پر بطور سیکورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دیتا تھا اور نماز فجر کی ادائیگی کیلئے امام مسجد،مؤذن اور مالک کنٹرول شیڈ کو روزانہ بذریعہ فون جگا دیتا تھا مگر گذشتہ روز ایسانہ ہوا نماز فجر کی ادائیگی کے بعد دیگر نمازیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو حماچہ پر اس کا والد لیٹا ہوا تھا اور منہ پر کپڑا تھا کپڑا ہٹایا تو اس کے منہ پر تیز دھار آلہ سے شدید زخمی تھے جن سے خون بہہ رہا تھا اور وہ جاں بحق ہو چکا تھا جسے نامعلوم نے قتل کردیا ہے کوٹلہ قاضی نشیب میں ایک ہی شپ قتل اور شدید زخمی کرنے کی واردات کے بعد خوف ہراس پھیل چکا ہے اندھے قتل کی واردات کے بعد ڈی پی او سید ندیم عباس،ڈی ایس ایس پی صدر منور خان بزدار نے جائے وقوعہ کا خود جائزہ لیکر اہل علاقہ سے معلومات حاصل کیں اور تھانہ صدر لیہ کو ہدایت کی حملہ آور قاتل کو فی الفور گرفتار کیا جائے