لیہ (صبح پا کستان)ضلع کونسل ہا ل میں جشن آزادی کے حوالے سے رنگارنگ تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ،ایم پی اے ملک احمد علی اولکھ تھے جبکہ صدارت چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے کی۔تقریب میں حسن قرآت،نعت خوانی ،خوب صورت ملی نغمے ،ٹیبلوز ،خاکے،ارشد علی بادی میجک شو،گورنمنٹ ہائی سکول پہاڑپو کے طلبہ کا علاقائی رقص ،نصراللہ چوہان فیملی کا چھوٹی سائیکل چلانے کا مظاہرہ پیش کیے گئے جسے شائقین نے خوب داد دی ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے میٹرک کے امتحا ن میں اول دوم و سوم آنے والی طالبات جویرہ انوار ،علیزہ مختار،شفاء منور ،نمرہ سلیم ،اقراء منظور ،صائمہ خالد،حذیفہ رحمان ،شیراز علی ،عائزہ مظفر،اظہر زوہیب،احتشام خان ،محمد عروش ،فائقہ طارق ،زینب سہیل ،محمد شہزاد اور علاقائی رقص پیش کرنے والے بچوں میں شیلڈز و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔تقریب کی کمپیئرنگ الطاف حسین شاہ نے کی۔تقریب میں سی ای او صحت ڈاکٹر آغا توحید احمد خان ،ڈی ایس پی طاہر مقصود،خالد محمود، ممبران ضلع کونسل ملک محمد اسلم پمپی ،ملک یونس کنجال،مہر مقبول تھند،اسلم ارشد ،چوہدری جاوید،مہرریاض علی میلوانہ ،سعید اچلانہ،نصیر حسین بھٹہ ،رفیق خان درانی ،ملک اعجاز جگ،لیمونل نوید،سید فضل حسین شاہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔