لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر لیہ اظفرضیاءنے بتایا کہ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے ضلع بھر کا سروے کیاجاچکا ہے جبکہ 15ہزار ایکڑرقبہ پرسپرے کا عمل مکمل کر لیاگیا ہے جس میں ٹڈی دل کی تلفی کی شرح 98فی صدرہی ٹڈی دل کے خاتمے ونشاندہی کے لیے ضلع بھرکا ایک مرتبہ سروے کیاجاچکا ہے جبکہ دوسرے فیز میں 4لاکھ ایکڑ کا سروے مکمل کرلیاگیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ زراعت ،ایری گیشن ،جنگلات اور پاک آرمی سے 172افراد پر مشتمل ٹیم بنائی گئی ہے جبکہ یونین کونسل،دیہات ،تحصیل،ضلع سطح پر بھی ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو سرویلنس ،سپرے کرنے،ٹڈی دل کی نقل و حمل، نشان دہی کا عمل جاری رکھے ہوئے اور تمام ٹیمیں ہمہ وقت مستعداور الرٹ ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ عیدکی تعطیلات کے دوران بھی ٹڈی دل آپریشن جاری رکھا گیا جو ابھی تک جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹڈل دل کے متعلقہ کنٹرول روم پر موصولہ معلومات فوراً ٹیم کو دی جاتی ہے جو شام ڈھلتے ہی سپرے کا عمل شروع کردیتے ہیں جو تلفی تک جاری رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے تحصیل لیہ میں فون نمبر0606920016اور 0606920301تحصیل چوبارہ 0606440131اور تحصیل کروڑ لعل عیسن میں 0606810962 فعال ہیں جن پر اطلاع دی جاسکتی ہے ۔