لیہ ( صبح پا کستان)وسائل سے انقلاب نہیں انقلاب وسائل کو جنم دیا کرتا ہے صوبائی حلقہ 281سے دوستوں کے متفقہ فیصلہ کے تحت آئندہ الیکشن میں خود کو لوگوں کے سامنے پیش کریں گے ضلعی صدر شعیہ علماء کونسل سید نیر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے حلقہ پی پی 281سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں کی جانے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 281کے لوگوں کا منتخب ہونے والے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی مسلسل استحصال کررہے ہیں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندگان عوامی کام ومسائل کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کو مدنظر رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس پورے حلقہ میں کوئی کالج،کوئی بڑا ہسپتال یا کسی قسم کو کوئی بڑا سرکاری ادارہ موجود نہیں حلقہ کی عوام اور دوستوں کی مشاورت کے بعد اس حلقہ سے الیکشن کا اعلان کیا ہے ہماری جماعت متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے محترم قائد علامہ ساجد نقوی کے فیصلوں کے پابند رہیں گے انشاء اللہ متحدہ مجلس عمل کے قائدین ہمارے حق میں فیصلہ دے گی بہت جلد حلقہ کے ایم این اے کیلئے بھی اعلان کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ لیہ کے عوام جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کے ہاتھو ں ہوتے رہے ہیں اور ہمیشہ سیاستدانوں نے عوام حقو ق کو پامال کیا انہو ں نے کہا وقت آگیا ہے کہ ایمانداراور اہل لوگ میدان سیاست میں آئیں اور عوام بھی مثبت سوچ کے تحت اہل سیاسی کارکنوں کو ووٹ دیں نیئر عباس نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخاب جمہوریت کاتسلسل تھے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور می ں لوگوں سے بیعت لی جاتی تھی اور اب اسکا جدید نعم البدل انتخابات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ووٹر سیاستدان کی جماعت کامنشور امیدوار کی اہلیت اور معاملات کو دیکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا ستعمال کریں گے تو ہی حلقہ کے مسائل حل ہوسکیں گے انہوں نے کہا میرے حلقہ کے لوگوں کو اس احساس سے نکلنا ہوہوگا کہ بڑا سرمایہ دار یا گدی نشین ہمارے گھر آگیاتو ووٹ اس کو دیں گے ہم عوامی خدامت اور عوامی حقوق کے پامالی کے خلاف جذبہ سے جدوجہد کا آغاز کررہے ہیں انہوں نے کہا شیعہ علماء کونسل متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے لیکن ابھی حلقہ سے ہماری جماعت نے فیصلہ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا ہم عوامی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیع دیں گے اور احتجاعی عوامی حقوق کیلئے کوشاں رہیں گے ہم نے آزاد حثیت سے حلقہ میں انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے تاہم ہماری جماعت نے ابھی فیصلہ نہیں کیا تاہم ہمیں امید ہے کہ ہم متحدہ مجلس عمل کا اس حلقہ سے ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے اور آئندہ چند دنوں می ں اپنے انتخابی پینل کا بھی سرپرائز لوگوں کو دیں گے انہوں نے کہا ہم ہار جیت کو ایک طرف رکھ کر خود کو عوام کے سامنے پیش کریں گے انہوں نے کہا صحافی دوست ہماری کوتاہیوں کی نشاندہی اور اچھاہیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے پریس کانفرنس میں ملک ذوالفقار علی اولکھ ایڈووکیٹ،سید منیر عباس بخاری،ملک تنویر عباس ڈھل،ملک مجیب الرحمن ملانہ موجود تھے۔