لیہ(صبح پا کستان)ضلعی چیئرمین گرینڈ ٹیچر الائنس چوہدری شرافت علی بسراء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے تعلیمی اداروں کے سربراہان واساتذہ کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کے افسران محنت و لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں شوکت علی خان شیروانی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے اساتذہ کے ساتھ محبت و شفت کی وجہ سے ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے ہزاروں اساتذہ بچوں پر خصوصی توجہ دیکر چیف منسٹر روڈمیپ کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے کاوشیں کررہے ہیں،سی ای او تعلیم ،سکول سربراہان و اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے کہ ضلع لیہ روڈ میپ رینکنگ میں پنجاب بھر میں29ویں نمبر سے چھٹے نمبر پر آگیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں ہونے والے گرینڈ ٹیچر الائنس کے مشترکہ اجلاس سینئر سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب،پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ،پنجاب ایس ای ایس ٹیچر ایسوسی ایشن،پنجاب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ،پنجاب انگلش ٹیچر ایسوسی ایشن کے نمائندگان و عہدیداران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سی ای او تعلیم شوکت شیروانی نے اپنے عرصہ تعیناتی 6ماہ کے دوران تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے شب وروز کام کرتے ہوئے ضلع بھر کے 11سکولوں کی اپ گریڈیشن،2160ایس این ای پوسٹوں کی منظوری،سکولوں کی انرولمنٹ میں 13727کا اضافہ،2647ایجوکیٹرز کی میرٹ پرتقرری،33نان ٹیچنگ سٹاف کی تقرری،1064ان سروس اساتذہ کی پرموشن،1488نان ٹیچنگ سٹاف کی ان سروس پرموشن،654اساتذہ کی ریگولررائزیشن،2016-17کیلئے275 ترقیاتی سکیموں کی منظوری،سپشل ایجوکیشن کیلئے 5نئے سنٹرز کے قیام کی منظوری محکمہ تعلیم کے افسران کی محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران پر الزامات لگانے والے بتائیں کہ وہ تعلیمی اداروں میں اپنی ڈیوٹی کیسے ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ موجودہ سی ای او تعلیم شوکت شیروانی سمیت ضلع بھر کے دیگر محکمہ تعلیم کے افسران تعلیم نظام کی بہتری کیلئے بھر پور طریقے سے کام کررہے ہیں ان کے کام کی وجہ سے ضلع بھر کے سکولوں کے سربراہان سمیت اساتذہ مکمل طور پر مطمئن ہیں،سی ای او ایجو کیشن اور ان کے ساتھ کام کرنے والے عملہ کی دن رات کی محنت سے اساتذہ ،کلرک اور درجہ چہارم کے ملازمین کو ان کے جائز حقوق دیئے گئے ہیں اجلاس میں مرکزی صدر پنجاب ایس ای ایس ٹیچر ایسوسی ایشن رانا سلطان محمود اختر نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلعی صدر پنجاب ایسو سی ایشن سبجیکٹ سپیشلسٹ چوہدری عبدالواحد،صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع لیہ محمد آصف خان درانی،رہنما پنجاب ٹیچر یونین چوہدری محمد اکبر طور،پیٹرن انچیف گرینڈ ٹیچر الائنس چوہدری ندیم نذیر،تحصیل صدر ایس ای ایس ٹیچرز ایسو سی ایشن قاضی محمد ظفر اقبال،رہنما انگلش ٹیچر ایسوسی ایشن غلام یٰسین بھٹی،تحصیل صدر ٹیچر یونین محمد اجمل خان درانی،صدر پنجاب ٹیچر یونین حاجی محمد صادق ،صدر انگلش ٹیچر ایسوسی ایشن چوہدری محمد صادق،جنرل سیکرٹری ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن محمد افضل گوندل،صدرایجوکیٹرز ایسوسی ایشن رانا محمد اکرم،رہنما سینئر سٹاف ایسوسی ایشن غلام فاروق علوی،سینئر نائب صد سینئر سٹاف ایسوسی ایشن میڈیم راشدہ اشرف،رہنما ہیڈ مسٹریس ایسوسی ایشن میڈیم غزالہ ممتاز،رہنما ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن رحیم بخشن واندر،ضلعی نائب صدر سینئر سٹاف ایسو سی ایشن علی اصغر،فنانس سیکرٹری ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن منیر شاہد،رہنما سینئر سٹاف ایسوسی ایشن چوہدری ریاض حسین بھٹہ،رہنما ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن میڈیم عابدہ ساحرہ،رہنما پی ٹی یو انوار صراطی،رہنما آئی ٹی ٹیچر ایسوسی ایشن خالد حفیظ،رہنما پی ٹی یو رمضان سامٹیہ ودیگر نے شرکت کی۔