لیہ( صبح پا کستان )صارفین کے عالمی دن کے موقع پر صارف کے حقو ق کے تحفظ کے لیے ضلعی تحفظ صارف کونسل کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا۔جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران ستا رنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ذریعے کسی قسم کی شکایات کا ازالہ کراسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صارفین خریداری کاروایتی انداز بدلتے ہوئے رسید حاصل کریں اور کسی قسم کی شکایت محض سادہ کاغذ پر درخواست کے ذریعے صارف عدالت میں کیس دائرکرسکتے ہیں جنہیں فوری اور سستے انصاف کے لیے ضلعی تحفظ کونسل درست معنوں میں بااختیار طریقہ سے خدما ت سرانجام دے رہی ہے اور یہی کونسل کی اولین ذمہ داری ہے۔سیمینار میں تاجر نمائندوں او ر صارفین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔