لیہ (صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہاکہ پاکستان میں امن کا قیام شہداء کی بے پناقربانیوں کا مرہون منت ہے ۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ کالج لیہ میں ’’معرکہ بڈھ بیر کا ہیرو‘‘کے عنوان سے نوتصنیف کتاب کی رونمائی کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب کی صدارت پرنسپل مہراختر وہاب نے کی۔تقریب میں معروف سکالر پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ،ڈاکٹر فیاض حسین بخاری،مصنف پروفیسر ظہیرقندیل ،انجم صحرائی ،ناصر ملک،سید عمران علی شاہ،نسیم فردوس،شمشاد سرائی نے کیپٹن اسفند یار بخاری شہید کی پاک وطن کی حفاظت کے لیے خدمات خراج تحسین پیش کرتے ہوے آگاہ کیااور کتاب لکھنے کی غرض وغایت نوجوان نسل میں ملک و قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرتے ہوے اچھے شہری کے طور پر پیش کرنے کی ترغیب سے آگہی دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملکی تعمیروترقی ،خوش حالی ،امن و سلامتی کے لیے نوجوان نسل کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اس لیے علم و ہنر سے متصف ہونے کے لیے طالب علم اپنی تمام ترتوجہ حصول علم پر دیں تاکہ آئندہ نسل پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ثابت ہو۔تقریب میں پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری ،صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غضنفرعباس شاہ،پروفیسرز اور طلباو طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے نمایاں کارکردگی کے حامل افراد میں سوینیئروشیلڈزتقسیم کیں۔