لیہ ( صبح پا کستان ) شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے والا کھکھ گینگ گرفتار ،لاکھوں روپے مالیت کے موبائل ،موٹر سائیکل ودیگر مال مسروقہ اور نقدی برآمد ،ناجائز اسلحہ بھی برآمد ،ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان کی تشکیل کردہ انویسٹی گیشن ٹیم نے سب انسپکٹر انعام الحق چیمہ کی سر براہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کیا ،
ترجمان لیہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلا ت کے مطابق شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل و نقدی چھیننے والے کھکھ گینگ کو لیہ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ،گینگ نے کچھ عرصہ سے متعددوارداتیں کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا ،ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان کی سب انسپکٹر انعام الحق چیمہ کی سر براہی میں تشکیل کردہ خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے دن رات محنت کر کے کھکھ گینگ کو ٹریس آؤٹ کیا اور گینگ کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیا ،گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے موٹر سائیکل ،موبائل فون ،مویشی و دیگر مسروقہ سامان کے ساتھ نقدی بھی برآمد ہو ئی، اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ پسٹل وغیرہ بھی برآمد ہو ئے ہیں ،اس موقع پر انعام چیمہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کھکھ گینگ ایک بین الاضلاعی گینگ ہے جس نے لیہ کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی واردات کی ہیں ،گینگ کے خلاف مختلف تھانہ جات میں متعدد مقدمات درج ہیں ،ملزمان شہریوں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل و نقدی چھینتے ،ہوائی فائرنگ کرتے اور نکل جاتے ،گینگ کی گرفتاری لیہ پولیس کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی تھی،پولیس افسران نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برؤے کا ر لاتے ہوئے بڑی تگ و دو کے بعد گرفتار کیا ،مزید تفتیش جاری ہے گینگ سے مزید برآمد گی بھی متوقع ہے ، گینگ کی گرفتاری سے جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہو ں گے اور جرائم میں کمی ہو گی ، انہوں نے مزید بتلایا کہ ڈی پی او لیہ نے ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے رکھی ہے جس کو جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جا ن و مال کے تحفظ کو یقینی بنا نے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ، ٹیم میں اے ایس آئی عطامیراں،ہیڈ کنسٹیبل محمد اکمل و دیگر اہلکار شامل ہیں ، ڈی پی او نے گینگ کو گرفتار کرنے پر انعام چیمہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی،نقدی انعام ،سر ٹیفکیٹس کا وعدہ کیا ۔