لیہ (صبح پا کستان ) شہدا پاکستان پولیس سمائش والی بال سیریز میچز کے سلسلہ میں پاکستان نیوی اور پاکستان واپڈا کے درمیان کالج گراونڈلیہ میں میچ کھیلاگیاجو واپڈا نے جیت لیا۔میچ کی صدارت ڈی پی او ناصر مختار راجپوت نے کی۔اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی،اے سی لیہ عابدکلیار ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،چیئرمین ایم سی فتح پور اظہار کاہلوں ،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،ڈی ڈی کالجز ڈاکٹر خادم حسین،صدر ڈسٹرکٹ بار غضنفر عباس ایڈووکیٹ ،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری ،ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک غلام مرتضی مہمان خصوصی و مہمان اعزاز تھے۔میچ کے آرگنائزر ڈی ایس او خواجہ سیف الرحمان تھے۔میچ کی کمپیئرنگ خالد محمود نے کی۔میچ کے آغازمیں کھلاڑیوں کااستقبال گھوڑااور اونٹ ڈانس ،جھومر ،پولیس بینڈ کے شاندار مظاہرے اور غبارے چھوڑ کر کیا گیا۔دوران میچ عمدہ کھیل پر شائقین نے خوب داد دی۔میچ کے چار سیٹ کھیلے گئے جس میں ایک پاکستان نیوی جبکہ تین پاکستان واپڈا نے جیتے ۔بعدازاں ڈی پی او ناصر مختار راجپوت ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی،ڈویژنل سپورٹس آفیسرملک غلام مرتضی ، ،چیئرمین ایم سی فتح پور اظہار کاہلوں ،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ،صدر ڈسٹرکٹ بار غضنفرعبا س نے پاکستان واپڈا کے کپتان محب رسول ،وائس کپتان اختر علی ،رنر اپ پاکستان نیوی کے کپتان آصف ندیم ،وائس کپتان مبشر رضا،سینئرکھلاڑیوں یونس خان،شجاع عباس اور آفیشل اظہر حسین ،محمد عامر،عبدالرشید ،عارف حسین ،غلام مصطفی ،خضرحیات،عبدالستار،محمد ندیم،شاہد محمود گجر،محمد اشفاق خان،ایم بی جاوید ،صوفی محمد سردار،محمد اعظم اور کمپئرخالد محمود میں شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناصر مختار راجپوت اور سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ کھیلوں ایسی تقریبات کا انعقاد نہ صرف تفریحی سہولیات کی فراہمی کا ذریعہ ہیں بلکہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم ذریعہ ثابت ہوتے ہیں اور کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے اظہار اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد گار ثابت ہورہی ہیں اور شائقین کے لیے مثبت سرگرمیوں کا اہم زریعہ ہیں ۔