لیہ(صبح پا کستان) اسے کہتے ہیں تبدیلی۔شادی آسان کروتحریک کی ترغیب پر باشعورجوانوں کاجہیزنہ لینے کااعلان۔تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کی فضول رسومات، غیرضروری اخراجات اوربے جامطالبات کے خاتمے کے لیے چلائی گئی شادی آسان کروتحریک کی جہیزسے پرہیزمہم کے تحت مختلف ذرائع سے لوگوں کویہ ترغیب دی جارہی ہے کہ وہ جہیزنہ لینے کااعلان کریں۔شادی آسان کروتحریک کی جہیزسے پرہیزمہم میں باشعورجوان دل چسپی کااظہارکررہے ہیں۔ شادی آسان کروتحریک کی ترغیب پرجن باشعورجوانوں نے شادی کے وقت جہیزنہ لینے کااعلان کیاہے ان میں لیہ سے قاری حافظ محمدموسیٰ کے پانچ بیٹے محمدصدیق، محمدجمیل، محمدخلیل، محمدشبیر، محمداقبال، لیہ سے ہی عرفان مجید،بلال انصاری، مستری منیر، ساجدانصاری،کامران عباس، عمیرقریشی، حسن بلال، محمدفیاض، باسط علی، گلزاراحمدگوندل، اسدعلی قریشی، غلام یٰسین کھوکھر، حافظ علی حیدرگرواں، ملک عامرکنجال، فرحان ہاشمی، شیرازاحمد، تنویرحسین اعوان، محمدآصف، شکیل احمدقادری،خرم محمود، محمدشفیق،اسماعیل کھرل، عدنان سیال، صفدرعباس، ایوب کھوسہ، اسدعبداللہ، اویس احمد، غلام فریدملیحہ، محمدفیصل شیخ، عابدحسین جھٹیال، محمداقبال سامٹیہ،بھکرسے ظفرعلی شاہ، محمدوقاص، اقبال نگرسے مدثررحمانی، تونسہ شریف سے فیاض حسین، گوجرانولہ سے ذی شان، میانوالی سے دلاورخان نیازی،دریاں خان سے رمضان بلوچ، رحیم یارخان سے اسدفاروق مہروی، کموکی سے سمیع اللہ سیفی، ملتان سے سجادملک، میرپورمتھیلو سے وحیدمختیار، نامعلوم شہروں سے بدرمہار، شکیل احمد، عبدالتراب قادری، ارشدرضااورفرخ کھوکھر شامل ہیں۔شادی آسان کروتحریک کے بانی محمدصدیق پرہارنے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ جہیزنہ لینے کااعلان کرنے والوں میں کتنے پہلے سے شادی شدہ ہیں اورکتنے غیرشادی شدہ ہیں۔ محمدصدیق پرہارنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شادی آسان کروتحریک کی جہیزسے پرہیزمہم جاری ہے ۔ جس کے تحت لوگوں شادی کے وقت جہیزنہ لینے کااعلان کرنے کی ترغیب دی جاتی رہے گی۔