لیہ(صبح پا کستان )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شوکت حسین نے 16اکتوبر2017سے 15اپریل 2018تک کیلئے ضلع بھر کے زنانہ مردانہ ،پرائیویٹ سکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مردانہ سکولز صبح 8.30بجے آغاز اور 2.30بجے اختتام کریں گے جبکہ زنانہ سکولز 8.15بجے صبح آغاز اور 2.20پر اختتام کریں جمہ کے روز مردانہ سکول 12.30،زنانہ سکول12.15بجے تک کھلے رہیں گے،نوٹیفیکیشن کے مطابق دستور العمل کے مطابق سربراہ ادارہ سکول کے بعد کچھ اضافی وقت تعلیمی لحاظ سے کمزور بچوں کیلئے اسباق کی منصوبہ بندی،ہوم ورک کی چیکنگ،پراگرس رپورٹ،نتائج کی تیاری،ریکارڈ کی تکمیل،ایوننگ گیمز اور دیگر انتظامی امور سرانجام دینے کیلئے خود مجاذ ہونگے،تمام سکولز کے اساتذہ کرام سکول ٹائمنگ سے کم از کم 10منٹ پہلے ،سیکورٹی کمپنی کا عملہ 30منٹ پہلے اور درجہ چہارم/ایل اے 45منٹ پہلے سکول میں حاضر ہونگے تمام درجہ چہارم سکول ٹائم شروع ہونے سے پہلے تمام سکول اور کلاس رومز کی مکمل صفائی کریں گے