لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ کے تین شہروں کروڑ،کوٹ سلطان میں جانوروں کی زہر خورانی کے واقعات 30سے زائد جانور زہر خورانی سے ہلاک،چک نمبر 146ٹی ڈی اے میں کیٹل فارم میں گھاس میں ملی زہریلی چیز کھانے سے 12 گائے اور 6 بچھڑے مر گئے ،چکنمبر 146ٹی ڈی اے میں سعید احمد نے کیٹل فارم بنایا ہوا ہے جس میں قیمتی گائے اور بچھڑے پال کر ملک کے مختلف علاقوں میں فروخت کئے جاتے ہیں فارم میں سیکڑوں کی تعداد میں قیمتی جانورو کو پالا جاتا ہے 18جانوروں کے مرنے کے بارے میں فارم مالک سیعید احمد نے کہا کہ کسی نے زہریلی چیز دے کر میرے جانوروں کو مارا گیا ھے،دوسر واقعہ کوٹ سلطان میں بکریوں کی ہلاکت کا واقعہ ہوا جس میں بکریوں گھاس کھاتے ہی7بکریاں ہلاک ہوگئیں اسی طرح کروڑ شہر میں بھی جانوروں کی زہر خوارنی سے ہلاکت کا واقعہ ہوا ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد طارق نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم فوراًفارم میں پہنچ کر ہلاک ہونے والے جانوروں کا پوسٹ مارٹم کرکے فارم میں موجود باقی جانوروں کا زہر خورانی کا تدارک کردیا جس کی وجہ سے لائیوسٹاک کی ٹیم کے علاج معالجہ کے بعد دیگر تمام جانوروں میں زہر کا پھیلاؤ نہیں ہوا اسی طرح دیگر دو واقعات میں بھی محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم موقع پر پہنچ کر دیگر بچے ہوئے جانوروں کا علاج کردیاپولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی