لیہ:( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں زرعی ادویات فروخت کرنے والے ڈیلرز کو لائسنس کے اجراء ،تجدید اور ٹریننگ کے لیے پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کے تحت شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے لیے 20مار چ تک درخواستیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ اٹھارہ روزہ ٹریننگ 20اپریل تک مکمل کرلی جائے گی ۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن اعجاز احمدقیصرانی نے کروڑ اور فتح پور میں زرعی ڈیلرز سے ادویات کے نمونہ جات برائے تجزیہ لینے کے موقع پر کہی۔اعجا ز احمدقیصرانی نے زرعی ادویات ڈیلرز سے کہا کہ وہ معیاری اور محکمہ سے منظور شدہ ادویات کاشت کاروں کو فروخت کریں اور بلالائسنس کاروبار کرنے سے اجتناب برتیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں 30مارچ تک وصول کی جائیں گی اور ٹریننگ2اپریل سے 16اپریل تک فریش جبکہ ری نیول کرانے والوں کی ٹریننگ 18سے 20اپریل تک ہوگی خواہش مندڈیلرز متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ درخواستیں جمع کروائیں تاکہ انہیں لائسنس کے اجراء کا پراسیس کیاجاسکے۔