لیہ(صبح پا کستان )ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،محکمہ پولیس میں سروس آسان نہیں ،نت نئے چیلنجز سے نبر د آزما ہونا پڑتا ہے ، محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کو مبارکباد ،ناصر مختار راجپوت ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس لیہ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریٹائر پولیس ملازمین و دفتری عملہ نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی پی او نے گفتگو کرتے ہوئے کہ محکمہ پولیس میں سروس آسان نہیں نت نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے جس کیلئے پولیس افسر کو اعصاب شکن حالات سے گزرنا پڑتا ہے ان حالات کے باوجود اپنی مدت ملازمت پوری کر کے باعزت ریٹائرمنٹ پر پولیس افسر بلا شبہ قابل تعریف ہے ڈی پی او لیہ نے ضلع ہذا میں ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی پیشہ ورانہ خدمات قا بل تحسین ہیں انہوں نے جس محنت اور ذمہ دار ی سے فرائض سر انجام دیے وہ انکی احساس ذمہ داری کا منہ بولتا ثبوت ہے ڈی پی او نے مدت ملازمت پر ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے پولیس افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ کیلئے خدمات کو یاد رکھا جائے گاریٹائرمنٹ کے بعد بھی انکے لیے میرے دفتر کے دروانے کھلے ہیں کوئی بھی مسئلہ در پیش ہو تو میرے دفتر آسکتے ہیں انکے مسائل ترجیح بنیاد پر حل کیے جائیں گے بعد ازاں ڈی پی او نے ریٹائر ہونے والے پولیس افسران کو بہترین خدمات سر انجام دینے پر تعریفی سر ٹیفکیٹ اور تحائف سے نوازا، ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران میں حق نواز ،خالق داد ،محمد اکرم ،محمد افضل ،خالدہ رشید ،شبیر احمد ،نذر عباس ،عبدالحکیم ،امام بخش ،محمد رزاق ،محمد دراز ،محمد اقبال ،محمد افضل ،ظہیر احمد اور خالد نسیم شامل ہیں