لیہ {صبح پا کستان } ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیرصدارت پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اسحاق،ڈی ای او محمد کریم خان،ٹیوٹا ممبر غلام فرید ودیگر موجود تھے۔ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد منشاءنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بنیادپروگرام کے تحت 873سکولوں میں فرنیچرفراہم کیاچکاہے جس میں 25212 طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ آغوش پروگرام کے تحت59920ہزار سے زائد حاملہ خواتین رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جن میں 55019 ہزار خواتین کے رقم کے حصول کے لیے والٹ بھی بن چکے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ صحت اور علاج ہر ماں اور بچے کا بنیادی حق ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز ہر ماں بچے کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آغوش پروگرام کے تحت دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو ”آغوش“ پروگرام کے تحت 23 ہزار روپے ملیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے تحت بہترصحت،معیاری ابتدائی تعلیم کی فراہمی کا پروگرام جاری ہے جس کے دوررس ثمرات حاصل ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے آغوش پروگرام ضلع میں کامیابی سے جاری ہے۔