لیہ۔( صبح پا کستان ) خصوصی افراد ہماری بھر پور توجہ کے مستحق ہیں۔حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح وبہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ان کو خوشیوں میں شریک کرنا اولین ترجیح ہے خصوصی افراد میں 6لاکھ 75ہزارروپے کے چیک کی فراہمی اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ضلعی بحالی وتربیتی کمیٹی برائے خصوصی افراد اظفر ضیاءنے خصوصی افراد میں چیک تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرمشتاق حسین موجود تھے۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاءنے کہا کہ خصوصی افراد میں چیک کی فراہمی کا بنیادی مقصدانہیں معاشرے کے دیگر افراد کے برابر حقوق دینا مقصود ہے ،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہماری احساس ذمہ داری کے لیے ہے جس کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی ذمہ دار ی اداکرنی ہوگی تاکہ یہ اپنے آپ کو تنہانہ سمجھیںاور ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ انہیں برابری کے حقوق دیتے ہوئے یکساں سلوک کیا جائے۔اس موقع پر 135خصوصی افراد میں 5ہزار روپے فی کس چیک تقسیم کیے گئے