لیہ ( صبح پا کستان )پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پنجاب اصلاح آب پاشی ڈاکٹر عائشہ سعید کا دوردراز علاقوں کے وزٹ کا سلسلہ جاری ، ملتان اورمظفر گڑھ کے علاقہ میں جدید سپرینکلر سسٹم ،سولر سسٹم ،ڈرپ اینڈ ایریگیشن سسٹم ،اصلاح کھال آب پاشی اور تالاب براے نکاسی برساتی پانی کا معائنہ ،کسانوں سے افادیت بارے معلومات ،حکومت پنجاب کا کسان پیکج کے ذریعے کسانوں کو بھر پور ریلیف ،جدید طریقہ آب پاشی کسانوں کی خوشحالی کا باعث بنے گا ۔ڈاکٹر عائشہ سعید ،پراجیکٹ ڈائریکٹر کا مظفر گڑھ ،ملتان کے علاقوں کا وزٹ ،واٹر مینجمنٹ ایگریکلچر ،فیلڈ ونگ اور سائل اینڈ واٹر کنزرویشن کے افسران کے ساتھ پراگریس ریوو میٹنگز۔
تفصیلا ت کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت پنجاب اصلاح آب پاشی پی آئی پی آئی پی ڈاکٹر عائشہ سعید جدید آب پاشی نظام کو فعال کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں ،اس سلسلے میں انکے دوردراز علاقوں کے وزٹ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز انہوں نے ملتان ،مظفرگڑھ کے علاقوں میں سپرینکلر سسٹم ،سولر سسٹم ،ڈرپ اینڈ ایریگیشن سسٹم ،اصلاح کھال آب پاشی اورتالاب برائے نکاسی برساتی پانی کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر علی رضا،ریجنل مینیجر ملتان نجم الثاقب ،اسسٹنٹ مینجر مدثر ارشاد ،پرسنل سیکرٹری ٹو پراجیکٹ ڈائریکٹر راناامجد ،ریجنل مینیجر پی ایم یو خلیق الرحمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر وہاڑی محمد شبیر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر لودھراں انعام اللہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ملتان اعجاز احمد گل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر خانیوال صفدر حسین بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت پنجاب آب پاشی کے نظام کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کر رہا ہے اور اس کے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جدید نظام سے پانی اور فرٹیلائزر کی بچت جبکہ سولر سسٹم کی تنصیب سے فیول کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے کسان کا بوجھ کم ہو گا اس کے علاوہ فصل /پودے کم عرصہ میں تیارہونگے پیدوار میں بھی اضافہ ہو گا پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سپرنکلر سسٹم پر 60%،ڈرپ اینڈ ایریگیشن سسٹم پر 60%،سولر سسٹم پر ،80%اورتالاب برائے نکاسی برساتی پانی پر 50%سبسڈی دی جا رہی ہے یہ سبسڈی کسان کی خوشحالی کا باعث بنے گی ،ڈائریکٹر پراجیکٹ نے کسانوں سے مسائل دریافت کیے ، جدید سسٹم بارے آگاہی لی او ر فیلڈ سٹاف کے متعلق رسپانس بارے بھی پڑتال کی ،کاشتکاروں نے جدید نظام آب پاشی اور مختلف پراجیکٹس پر دی جانے والی سبسڈی کو سراہتے ہوئے بتلایا کہ انہیں جدید نظام سے بہت فائدہ ہو رہا ہے اس سے فصل کم عرصہ میں تیا ر ہوتی ہے پانی کی بچت اور پیداوار بھی زیادہ ہے جس سے ان کا معاشی بوجھ کم ہوا ہے ،وزٹ کے بعد واٹر مینجمنٹ ، فیلڈ ونگ اور سائل اینڈ واٹر کنزرویشن کے افسران سے پراگریس ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا دوران میٹنگ پرا جیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ سعید کو متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے ملٹی میڈیا کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی ۔