لیہ:( صبح پا کستان )حکومت پنجاب زرعی معیشت کی ترقی کے لئے انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔کاشکاروں کوفصلات کی بہتر پیداوار کے لئے مختلف سہولیات کی فراہمی اور رہنمائی کے لئے کسان بیٹھک کا انعقادمحکمہ زراعت کا نصب العین ہوناچاہیے ۔یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہررندھاوا نے محکمہ زراعت کی کارکردگی کے جائزہ کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں محکمہ زراعت کے مختلف شعبوں محکمہ زراعت توسیع،پلانٹ پروٹیکشن،زرعی انجینئرنگ ،واٹر مینجمنٹ ،فرٹیلٹی لیب کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہررندھاوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر کامل یقین رکھتی ہے۔کاشتکاروں کو جدید سہولیات کی سبسڈی پر فراہمی اور بہتر پیداوار پر حوصلہ افزائی ہمارا نصب العین ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی زرعی معیشت میں کاشتکار حضرات ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںانہیں مختلف سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مشورہ کے لئے کسان بیٹھک کے ذریعے فصلات کی بہتر پیداوار کے لیئے رہنمائی فراہم کی جائے۔محمدطاہررندھاوا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کسان دوست زرعی منصوبوں کے ذریعے انقلابی و درس نتائج کے حامل منصوبے تشکیل دے کر کسانوں بھائیوں کی خوشحالی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین نے بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے تمام زرعی محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیااور محکمہ زراعت کے افسران کو کاشتکاروں کی مناسب رہنمائی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کو ممکن بنانے کے لیے مزید بہتر طور پر خدمات سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا