لیہ(صبح پا کستان )مرکزی سیکرٹری جنرل سرائیکی وسیب موومنٹ شیخ بدر منیر نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی عوام اپنے حقوق کیلئے جاگ چکی ہے ،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا ملک کو پستی میں ڈالنے کیلئے گھناؤنا کھیل کھیلا جارہا ہے تحریک انصاف میں جانے والے دیگر جماعتوں کے لوٹوں کو دھونے کیلئے کوئی ڈرائی کلین مشین لگائی ہوئی ہے جس میں سے نکل کر کرپٹ زدہ لوگ صاف ستھرے ہوکر باہر آرہے ہیں ،صوبہ جنوبی محاذ کے پلیٹ فارم پر جانے والے تمام مفاد پرست چہروں سے نقاب اتر چکا ہے یہ لوگ سرائیکی وسیب کے مفادات کا خیال رکھنے والے نہیں بلکہ یہ تمام لوگ ذاتی مفادات کوترجیح دے رہے ہیں ان لوگوں کو سرائیکی وسیب کی عوام مسترد کردیں گے،انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی عوام اب جاگ چکی ہیاب مفاد پرست لوگوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے سرائیکی وسیب کی عوام ان مفاد پرستوں سے دوران الیکشن انتقام لیں گے اور ان لوگوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔سرائیکی وسیب کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ،لائحہ عمل کا اعلان اور ریلی 13مئی کو ملتان میں نکالی جارہی ہے