لیہ(صبح پا کستان ) ختم نبوت بل تمام شقوں سمیت بحال ہونے پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کاوشوں کو سراہتے ہیں دھرنے والے تمام دینی قیادت کے مشورہ سے چلیں ۔دینی جماعت کا ناچ گانے پارٹی سے اتحاد غیر فطری ہے اس پر از سر نو غور کیا جائے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع لیہ کے امیر مولانا محمد ربنواز فاروقی ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا اصغر تمیمی نے مشترکہ طور پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ختم نبوت کے مسئلہ پر ہر طرح کی جنگ لڑی اب بھی پارلیمنٹ میں قائد جمعیت کے کردار کے نتیجہ میں ختم نبوت بل کی تمام شقیں بحال ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں کئی قسم کی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جو انشاء اللہ ناکام ہونگی انہوں نے کہا کہ 16دسمبر کو میلاد گراؤنڈ لیہ میں ہونے والی محفل حسن قرات و حمدو نعت کی تیاریاں جاری ہیں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان سینیٹر حافظ حمد اللہ وفاقی وزیر مولانا امیر زمان خطاب کرینگے ۔