لیہ(صبح پا کستان )پولیس کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر معاشرہ میں موجود جرائم پیشہ افراد کو قانون کے شکنجے میں لاتے ہیں،جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اور کسی بھی واردات کے دوران زخمی ہونے والے پولیس کے جوانوں کو سراہنے سے ان کے مورال میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ تازہ دم ہوکر پھر جرائم کی بیخ کنی کرنے کیلئے میدان میں کود پڑتے ہیں،صحافت ریاست کا اہم ستون ہے جس کی نشاہدی پر ریاستی ادارے جرائم کی بیخ کنی کرنے کیلئے متحرک ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال نے ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا
ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں .
دوسری طرف پولیس آفیسر کو نقد انعام کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیئے جا رہےہیں
انہوں نے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے معاشرہ کے تمام طبقات کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا،پولیس ضلع بھر کے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھر پور انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی مثال منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی لیہ کے سب انسپکٹر زوہیب حسن،تھانہ فتح پور کے محمد حسن زخمی ہوگئے جنہوں نے زخمی ہونے کے باوجود دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو بھاگنے نہیں دیا بلکہ قانون کے شکنجے میں لائے ہیں جس پر محکمہ ان کی کارکردگرگی کو سراہتا ہے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے بھی ان کی کارکردگی کا اعتراف کیا جس پر ان دونوں پولیس آفیسر کو نقد انعام کے ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے گہرے رشتے ہیں 2020ء کا رمضان کے دوران کرونا کی صورتحال میں پولیس کے جوانوں نے بہترین انداز میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں ضلع لیہ میں قائم قرنطینہ مراکز جہاں تبلیغی بھائی،زائرین موجود تھے کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہوا بلکہ نماز عید کے دوران ضلع لیہ کے 15سومقامات پر جوانوں نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں اس کے علاوہ مختلف اوقات میں مساجد،اقلیتی عبادت گاہیں،امام بارگاہوں پر بھی بہتر انداز میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں،گذشتہ 5ماہ کی ضلع پولیس کی کارکردگی کا اگر جائزہ لیاجا ئے تو کوئی ایسے بڑے جرم کا کوئی ملزم باہر نہیں موجود تمام مقدمات کو ٹریس کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا ملزمان کیلئے قانون کے دو راستے ہیں ضمانت یا گرفتاری اگر صحافت سمیت معاشرہ کے دیگر طبقات کسی قانون شکن،ہسٹری شیٹر کو سپورٹ کرتے ہیں تو اس سے ان جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند جبکہ پولیس جوانوں کے حوصلے پست ہوتے ہیں ضلع لیہ میں عوام کی سہولت کیلئے فرنٹ ڈیسک،خدمت مراکزو وین کے نظام کے علاوہ خواتین پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے ڈیسک قائم کردیا گیا ہے جہاں سے شہریوں کو ایف آئی آرز کی نقل،ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفیکیٹ و دیگر پولیس سے متعلقہ امور کے تمام معلومات فوری اور بغیر پیسوں کے مل سکیں گی انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس کا کام معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ ہے جس کیلئے کسی سفارش،رشوت کی ضرورت نہیں کسی بھی شہری کو کوئی شکایت اگر ہے تو وہ ڈائریکٹ رابطہ کرسکتا ہے ڈی پی او آفس کے دروازے ہر کسی کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ،پریس کانفرنس میں ڈسڑکٹ پریس کلب و مضافات کے پریس کلبز کے عہدیداران وممبران موجود تھے ۔