لیہ( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں 22سے 24اپریل تین روزہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 3لاکھ 37ہزار 6سو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے خصوصی ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ سوفیصد ٹارگٹ کا حصول ممکن بناکر پولیو فری اعزاز کو برقرار رکھاجاسکے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے پولیومہم انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سی ای اوصحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان ، ڈی ڈی او ایچ لیہ ڈاکٹر سجاد حسین ،کروڑ ڈاکٹر ارشد تتلا،چوبارہ ڈاکٹر طاہر افتخار ،اے ڈی تعلیم مہر عبدالمجید،ڈاکٹر مزمل کریم ودیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فوکل پرسن غلام مصطفی علوی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ 22سے 24اپریل سہہ روزہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی895ٹیمیں کام کریں گی جنہیں محکمہ تعلیم ،پاپولیشن ویلفیئر،پولیس کاتعاون حاصل ہوگاٹیمیں گھرگھرجاکر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا کام سرانجام دیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیموں اور فکسڈ پوائنٹس پر تعینات ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے طے کردہ پلان پر سختی سے عمل درآمد کو مہم کے دوران یقینی بنائیں ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی طرف سے کرن ابراہیم کو 50ہزار روپے مالیت جبکہ محمدشریف کو 10ہزار روپے مالیت کے امدادی چیک دیے۔