لیہ{ صبح پا کستان} وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا نو ٹس ، ضلعی انتظا میہ متحرک ، بیٹ گجی میں حفاظتی بند کو دریاءی کٹاءو سے رو کنے کے لءے ضلعی انتظا میہ کی طرف سے ہنگا می بنیادوں پر کارواءی کا آ غاز۔ ڈپٹی کمشنر نے بیٹ گجی میں دریاءی کٹاءو سے متا ثرہ بند کا دورہ کیا ۔ محکمہ اریگیشن سمیت دیگر اعلی افسران بھی ان کے ساتھ تھے ۔ نثار خان ڈپٹی ڈ سٹرکٹ انفار میشن نے صبح پا کستان کو بتایا کہ بیٹ گجی میں حفا ظتی بند کو در یا ءے سندھ کے کٹا ءو سے محفوظ رکھنے کے لءے ٹھیکہ دے دیا گیا ہے اور ٹھیکیدار نے مو قع پر پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے جب کہ صو با ءی سطح پر بھی علاقہ نشیب کو دریاءے سندھ سے کے کٹا ءو سے محفوظ کر نے کے لءے فوری اقدامات اٹھا نے بارے کے لءے حکمت عملی بنا نے کے لءے اعلی سطحی اجلاس جا ری ہے
نثار خان کا کہنا تھا کہ ما ہرین کے مطا بق دریا کی تیز لہریں متا ثرہ بند سے 80 فٹ دور ہیں اور ما ہرین کا کہنا ہے کہ اگر متا ثرہ جگہ پر تیزی سے پتھر ڈالا جاءے تو حفا ظتی بند کو بچایا جا سکتا ہے
انفار میشن آ فیسر نثار خان نے بتایہا کہ سیکریٹری انہار پنجاب کی ہدا یت پر ٹھکیدار کو ایمر جنسی کام الاٹ کر دیا گیا ہے جس نے کام کا آ غاز کرتے ہو ءے بھاری مشنری سے پتھر ڈالنے کا آ غاز کر دیا ہے ۔ امدادی کار واءیوں کا معا ئنہ کر تے ہو ءے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کام کی رفتار بڑھاءی جا ءے اور کٹاءو رو کنے کے لءے بلا تعطل کام جاری رکھا جا ءے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حفا ظتی بند کے ساتھ پانچ سو گز تک پتھر ڈالے جا ءیں گے جب کہ آ بادی کو محفوظ رکھنے کے لءے 3 سٹڈ بھی تعمیر کءے جا ءیں گے ۔