لیہ ( صبح پا کستان )جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تھانہ چوک اعظم پولیس کی بھر پور کاروائی ،امیتازڈکیت گینگ گرفتار دیگر مسروقہ سامان برآمد،04لاکھ روپے نقدی ،لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،سونا ،چاندی ،آرٹیفیشل جیولری ،موٹر سائیکل ،فریج،بیڈ ،سیف الماری ،لیب ٹاپ ،کیمرے ،موبائل و مد ،شہریوں سے مال و متاع سے محروم کرنے والے ملزمان کو نشان عبر ت بنایا جائے گا ،ڈی پی او لیہ زاہد نواز مروت کی تھانہ چوک اعظم میں پریس کانفرنس ،ڈکیت گینگ کو گرفتار کرنے اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرنے پر ڈی پی او کی طرف سے انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ ،قابل ستائش کارکر دگی پر شہریوں کی طرف سے پولیس کو بھر پور خراج تحسین ،ڈی پی او ،ڈی ایس پی چوبارہ اور ایس ایچ او چوک اعظم کو ہار پہنائے ۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ زاہد نواز مروت نے تھانہ چوک اعظم میں امیتاز ڈکیٹ گینگ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی ،جس میں ڈی ایس پی چوبارہ سرکل رانا جان محمد ،ایس ایچ او چوک اعظم محمد یونس ملک ،ایس ایچ او فتح پور محمد اصغر ،پی ایس او محمد ندیم،پی آر او اسامہ مشتاق ،دیگر تفتیشی افسران ،پولیس اہلکاران کے علاوہ سماجی کارکن میاں منشء ،اعجاز گل ،سیاسی رہنما بشارت رندھاوا ،شہریوں،مدعیان مقدمات ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ڈی پی او لیہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے چوک اعظم میں ڈکیتی کی ہونے والی وارداتیں شہریوں اور پولیس کیلئے دردسربننے کے علاوہ ضلعی پولیس کیلئے ملزمان کی گرفتاری ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی تھی جس کیلئے SHO چوک اعظم محمد یونس کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ، پولیس کی ان تھک محنت کے بعد بالآخر ڈکیت گینگ ٹریس آؤٹ ہوا ،ڈی پی او نے بتلایا کہ امتیاز ڈکیت گینگ کے نام سے مشہور یہ گینگ بین الاضلاعی ہے جو چوک اعظم کے ساتھ دیگر اضلاع میں وارداتیں کر چکا ہے ، جس کے 04مرکزی ملزم امتیاز احمد ،انصر ،محمد شہزاد اور محمد رمضان گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ 03 ملزمان تا حال مفرور ہیں مفرور ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جا ئے گا ،گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لینا اور زیورات ،نقدی و دیگر اشیاء اٹھا کر لے جانا اس گینگ کا طریقہ واردات تھا ،اس کے علاوہ موٹر سائیکل چوری میں بھی ملوث ہیں ،ملزمان سے 04لاکھ روپے نقدی ،بڑی تعداد میں اسلحہ ناجائز پسٹل ،راؤند ،04 ،لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،سونا ،چاندی ،آرٹیفیشل جیولری ،موٹر سائیکل ،فریج،بیڈ ،سیف الماری ،لیب ٹاپ ،کیمرے ،موبائل و دیگر برآمد ہو چکا ہے ،گینگ کو ٹریس آؤٹ کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے موبائل ڈیٹا کے ذریعے لوکیشن معلوم کی گئی اورتشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گینگ کو گرفتار کیا ، ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی پولیس شہریوں کی جان ومال ،عزت وآبروکی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 24گھنٹے خدمات سرانجام دے رہی ہے گرفتارہونے والے ملزمان کیخلاف تمام شہادتیں اکٹھی کرکے چالان عدالتوں میں جمع کراکر ملزمان کو نشان عبرت بنایاجائے گاڈی پی او نے گینگ کو گرفتارکرنے پر ایس ایچ او چو ک اعظم محمد یونس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم میں شامل اے ایس آئی محمد اشرف بھٹی ،اے ایس آئی عصمت الامان ،اے ایس آئی نذیر احمد ،کنسٹیبلان راشد علی ،محمد زمان اور عابد علی کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات دیے قبل ازیں تھانہ چوک اعظم آمد پر شہریوں نے ڈی پی او لیہ ،ڈی ایس پی چوبارہ ،ایس ایچ او محمد یونس کو پھولوں کے ہار پہنائے اور قابل ستائش کارکردگی پر شہریوں نے پولیس کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا،پریس کانفرنس کے اختتا م مہمانوں کی فریشمنٹ کیلئے چائے اور مٹھائی کا بھی انتظام کیا گیا ،